• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کیلئے 100 میگاواٹ بجلی، معاہدے کیلئے ایرانی وفد پاکستان پہنچ گیا

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)ایران سے گوادر کیلئے 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں فروخت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ایران کا پاور ڈویژن سے تعلق رکھنے والا وفد پاکستان پہنچ گیا ،نیا انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے،وفد کیسکو حکام سے رہائشی اور تجارتی مقاصد کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت طے کریگا،وفد کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)کے حکام سے رہائشی اور تجارتی مقاصد کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت کے معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرئے گا ۔نئے پراجیکٹ کے تحت کلاتو (پاک ایران سرحد کے قریب پاکستانی شہر)سے جیوانی گرڈ سٹیشن تک ڈبل سرکٹ 132 KV ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کے حوالے سے نیا انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید