• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی میں 5 روزہ ادبی میلہ کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)ادب کو فروغ اور اس کے زریعہ معاشرے میں امن و امان کو بحال کرنے کیلئے انسٹیٹوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی جانب سے پشاور یونیورسٹی میں ادبی میلہ کا دوسرا روز مکمل ہوا میلے میں کتابوں کے سٹالز ، کلچر سٹالز اور ارٹ و پینٹنگ کے سٹالز نے میلے کو رونق پخشی۔ میلے میں 14مختلف سیشن ہوئے جس میں سوات اور عسکریت پسندی، عدم تشدد، میڈیا کراسز اینڈ اٹس سلوشن، چترال کے لسانی تنوع کے درمیان مواقع اور خدشات،افغانستان اور طالبان کی حکومت کے بارے میں طلبہ نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر طلبا کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں اسطرع کے ادبی میلوں کی بہت ضرورت ہے کیونکہ طلبہ ادب سے بہت دور ہوگئے اور انکا کتاب سے رشتہ ٹوٹ گیا ہے یہ ایک بہترین طریقہ ہے جس کے زریعہ طلبہ کا ادب کیساتھ رشتہ جوڑا جاسکتا ہے ادبی سیشن میں پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک، پاکستان سپورٹس رائٹر فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک ، سماجی کارکن اور دانشور افراسیاب خٹک اور علم دانش سے تعلق رکھنے والے خان زمان کاکڑ نے بھی باطور سپیکر شرکت کی۔
پشاور سے مزید