کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کے درمیان رابطے کے فقدان کی وجہ سے سب سے مشہور فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سری لنکا کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر ہسرنگا کی خدمات سے محروم ہونا پڑا۔ ڈرافٹ میں ان کی سب سے اہم پلاٹینیم کٹیگری تھی ۔ ہسرنگاپی ایس ایل شروع ہونے سے ایک دن پہلے تک دبئی میں آئی ایل ٹی ٹوئنٹی فائنل میں شریک تھے لیکن سری لنکا کرکٹ بورڈ نے این او سی کا بہانہ بناکر انہیں این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ۔