لاہور (جنگ نیوز) لاہور پولیس نے پاکستان سپر لیگ کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا، 5ہزار سے زائد اہلکار پی ایس ایل کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، ان میں 11 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز اور 94انسپکٹرز بھی شامل ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کھلاڑیوں اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ایلیٹ فورس کی43، ڈولفن کی107 اور پی آر یو کی 58 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔ایئرپورٹ اور اسٹیڈیم کے گرد و نواح سمیت مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے جبکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔