چمن(نورزمان اچکزئی)چمن میں روغانی روڈ پر موٹرسائیکل سوار وں کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔ لیویز حکام کےمطابق ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ جمعرات کو چمن کے روغانی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب سول کپڑوں میں ملبوس دو ایف سی اہلکار چمن شہر سے سودا سلف لے کر موٹرسائیکل پر واپس روغانی کے ایف سی فورٹ جارہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار دو دہشتگردوں نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی کی رہائشگاہ کے قریب فائرنگ کر کے انہیں شہید کردیا اور فرار ہوگئے شہید اہلکاروں میں ایک پاس پستول بھی تھا ۔ لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ڈی ایچ کیو چمن منتقل کیں جہاں ضروری کاروائی کےبعد لاشوں کو ایف سی ہیڈ کوارٹر منتقل کیاگیا شہید اہلکاروں میں عبدالصادق رحمان آباد کوہاٹ اور گل محمد کا فیصل آباد کا رہائشی تھا ۔ واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔ ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ رات گئے تک درج نہیں کیا جاسکا ہے۔