اٹک( نما ئندہ جنگ ) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو سخت حفاظتی انتظاما ت میں ڈسٹرکٹ جیل اٹک پہنچا دیا گیا اس مو قع پر ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے امیدواران پنجاب اسمبلی سابق وزیر یا ور بخاری،بریگیڈئر سردار عاصم نواز خان،محمد اکبر خان تنو لی،ضلعی جنر ل سیکرٹری ملک احمد نواز،ضلعی تر جمان عمران خان حضروی اور دیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے شاہ محمو د قریشی کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔