• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی تشخص مٹانے کیلئے مغرب نواز ٹولہ مسلط کیا گیا‘ حافظ حمداللّٰہ

کوئٹہ ( آئی این پی )پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جیل بھرو تحریک محض ایک ڈرامہ ہے عدالت سے ضمانت مانگنے والے جیل بھرو تحریک نہیں چلا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ عربیہ احسن العلوم کلی طورخان کوئٹہ میں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شرکاء سے حافظ نذیر احمد سمیت جمعیت رہنماؤں اور علماء کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اسلامی تشخص مٹانے کے لیے مغرب نواز ٹولے کو ملک او رقوم پر مسلط کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید