کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن 34 ویں قومی گیمز کے کوئٹہ سے باہر دیگر شہروں میں ہونے والے مقابلے افتتاحی تقریب سے قبل کرانے پر غور کررہی ہے جس کا مقصد تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کو یقینی بنانا ہے، ذرائع کے مطابق سیلنگ ایونٹ گوادر میں کرانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے،سوئمنگ کے ایونٹ کو فیصل آباد اور روئنگ مقابلوں کو اسلام آباد میں کرایا جائےگا، امکان ہے کہ شوٹنگ کے لئے کراچی کا انتخاب ہوگا،تاہم قومی گیمز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں دو شوٹنگ رینج موجود ہیں اس ایونٹ کو اسی شہر میں منعقد کیا جائے۔