• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی عدالت گجرات نے وزیر داخلہ رانا ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

گجرانوالہ (آئی این پی)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا ء کے خلاف درج ایک مقدمے میں وفاقی وزیر داخلہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں 7مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا]رانا ثناء کیخلاف 5اگست 2022کو (ق)لیگ کے مقامی رہنما کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا،رانا ثناء کے خلاف 5اگست 2022کو (ق)لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے،گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کر کے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جس پر عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔،عدالت نے تفتیشی افسر، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید