اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے۔ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔ایک دوست ملک انتظار میں ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو تو فوری مدد کرے: وزیراعظم ذرائع نے بتایا کہ اس سلسے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔ذرائع کے مطابق رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے۔