اسلام آباد (نمائندہ جنگ) غلام محمود ڈوگر کی بطور سی سی پی او بحالی کے معاملے پر الیکشن کمیشن متفرق درخواست سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے سامنے دائر کرے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سی سی پی او لاہور کی تعیناتی کے متعلق متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن متفرق درخواست سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے سامنے دائر کرے گا۔ متفرق درخواست پیر کے روز سپریم کورٹ دائر کرنے کا امکان ہے۔