لاہور (نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب او ر خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ مرکز اور چاروں صوبوں میں بھی ایک ہی دن انتخابات کروانے کی ہدایت دے ۔ بارکھان میں خاتون سمیت دو بچوں کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ذمہ داران کو کڑی سزا دی جائے گرفتار کرناکافی نہیں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے۔ ان خیالات کااظہارامیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے ضیاءالدین انصاری، تحفہ دستگیر، چوہدری شوکت، ذکراللہ مجاہد، احمد سلمان بلوچ، جبران بٹ، محمد فاروق چوہان اور عمران الحق کے ساتھ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی انتخابی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے اس سلسلے میں 27فروری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں انتخابات 2023کے عنوان سے کنونشن ہو گا۔