• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کا ایشین گیمز کے لئے ہاکی کیمپ لگانے کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں سال ستمبر میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز اور اگلے سال جنوری میں عمان میں ہونےوالے جونیئر ایشیا کپ کے لئے دونوں ٹیموں کے تر بیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پی ایچ ایف کے حکام نے مختلف اسپانسرز کی مدد سے فنڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جس میں انہیں خاصی کامیابی ملی ہے، فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق کیمپ مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا،پاکستانی ہاکی ٹیم کو رواں سال23ستمبر سے8اکتوبر تک چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں حصہ لینا ہے،فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ ایکمین کے مالی معاملات حل نہیں ہوئے تو مقامی کوچ کی تقرری کی جائے گی، جبکہ جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے بھی جو آئندہ جنوری میں ہوگا کیمپ عید الفطر کے بعد لگایا جائے گا جس کے لئے ٹیم انتظامیہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔