اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)تھر کول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کےخلاف چینی کمپنی نے سندھ حکومت کوخط لکھ دیا۔چینی کمپنی کےچیئرمین مینگ ڈھونگ آئی نے چیف سیکریٹری سندھ حکومت کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ تھر کول بلاک ون کی باڑ سے دو کلومیٹر تک غیر متعلقہ افراد کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی جائے۔خط کے مطابق چوری کی وارداتوں میں مقامی نوجوان ملوث ہیں۔جو کہ قیمتی اسٹیل،الیکٹریک کیبل اور دیگر آلات چوری کرتے ہیں جن کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے مگر کنٹرول نہیں ہو پارہا ہے۔کچھ روز قبل بجلی سپلائی کی دس کی وی کی ٹرانسمیشن لائین کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔جس کے باعث پروجیکٹ انتظامیہ کو سیکورٹی تھریٹس ہیں۔اور ساتھ ہی میں گیٹس کے سامنے تجاوزات ہیں جس سے انتظامات ناقص بنے ہوئے ہیں۔اس لیئے تھر کول بلاک ون ایریا کو مکمل طور پر چوریوں سے محفوظ بنایا جائے دیگر صورت مطلوبہ نتائج ملنا مشکل ہوں گے۔