کراچی ( اسٹاف رپورٹر )میک اے وش فاؤنڈیشن کے بچوں کو ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی خصوصی ہدایات پر کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان براہ راست کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے کرکٹ ایرینا لایا گیا،مختلف عمرکے بچے تھیلیسیمیا، لیو وینٹریکل ڈس فنکشن، ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا اور ایونگ سارکوما جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں،اسٹیڈیم میں پہلی بار کرکٹ میچ دیکھ کر بچوں کی خوشی دیدنی تھی اور خواہش پوری کرنے پر انہوں نے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کا شکریہ ادا کیا۔بچوں کو سب سے پہلے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز لایا گیا جہاں انہیں دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا ۔