کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر 19 ٹیم اپریل میں بنگلہ دیش ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ پی سی بی نے دورے کیلئے پریکٹس اور ٹرائل میچز کیلئے 40 کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے۔ کھلاڑیوں کو گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے ٹرائلز اور پریکٹس کا سلسلہ تین سے آٹھ مارچ تک جاری رہے گا۔ٹرائلز میچ اور نیٹ سیشن تین سے8مارچ تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوں گے۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی توصیف احمد، شعیب خان، شاہد نذیر، ارشد خان پر مشتمل تھی جبکہ ہارون رشید نے میٹنگ کی صدارت کی۔