اسلام آباد(صباح نیوز)ماہر قانون جسٹس (ر)شائق عثمانی نے کہا ہے کہ آئین میں چیف الیکشن کمشنر کی ڈیوٹی انتخابات کرانا ہے۔ انتخابات کی تاریخ دینا چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے، اگر عدالت نے بلانا ہی تھا تووہ وزیر اعظم کو بلاتی اورانہیں کہتی کہ آپ چیف الیکشن کمشنر کو ہدایات دیں کہ وہ الیکشن کرائے، یہ درست فیصلہ ہوتا،عدالت ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت کرنے لگے تو پھر ملک چلنا مشکل ہو جائے گا۔ آئین کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے کہ وہ 90دن کے اندر الیکشن کرائے یا پھر وہ مستعفی ہو کر چلا جائے یا اُس کو نکال دیا جائے۔