• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے شہریوں کو پی ایس ایل تفریح سے محروم نہ رکھا جائے، شہباز شریف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میچوں کو لاہور سے کراچی منتقل کرنے پر تنازع حل کرنے کے لئے سہ فریقی مذاکرات میں اتوار کووزیر اعظم شہباز شریف ،نگراں وزیر اعلی محسن نقوی اور پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے حصہ لیا۔

بعد ازاں فیصلہ کن مذاکرات میں چیف سیکریٹری پنجاب نے شرکت کی جس میں یہ طے پایا کہ پی سی بی ایک بار دس کروڑ روپے کی رقم پنجاب حکومت کو ادا کرے گی۔

نجم سیٹھی نے پی سی بی کے سرپرست اعلی شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعظم کی کوششوں سےمسلہ حل ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلی اور پی سی بی کو ہدایت کی تھی کہ لاہور کے شہریوں کو پی ایس ایل تفریح سے محروم نہ رکھا جائے۔پنجاب حکومت لائٹس کرائے پر حاصل کرے گی۔

لائٹس کو مستقل بنیادوں پر خریدنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے تجویز سی تھی کہ ایک بار لائٹس خریدی جائیں تاکہ وہ پی سی بی کا اثاثہ بن جائیں لیکن اس حوالے سے فی الحال کوئی بات نہ ہوسکی۔وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ایس ایل کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔تماشائیوں کو میچوں کو انجوائے کرنے دیا جائے۔اور غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

اہم خبریں سے مزید