اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے گوادر میں بجلی کے مسائل کو ختم کرنے کے لیے 100 میگاواٹ کے ایران گوادر پاور ٹرانسمیشن سمیت دیگرمنصو بوں کا افتتاح کر یں گے۔ علاقے کے مستحق ماہی گیروں میں کشتیوں کے انجنوں کے چیکس بھی تقسیم کریں گے ،گوادر پرو کے مطابق پاور ٹرانسمیشن منصوبے سے گوادر ایران سے بلاتعطل بجلی درآمد کرے گا۔