سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سیالکوٹ میں پتنگ بازی کے دوران دھاتی روڈ پھرنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ گپیگو کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔سیالکوٹ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر اتوار کے روزموٹر سائیکل سوار22سالہ نوجوان شمس پنڈال گاوں سے شہر آرہا تھا کہ گرون پر دھاتی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ٹرانسفارمر اور ہائی وولیٹج تاروںپر دھاتی ڈور گرنے سے دو روز کے دوران لاکھوں روپے نقصان کے ساتھ صارفین کو بجلی کی سپلائی میں تعطل پیدا ہوا۔