کراچی (جنگ نیوز) کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ جس چیز کے بارے میں آپ کو یقین بھی نہ ہو وہ ہو جاتی ہے۔ کرکٹ میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور ایسے ہی ایک دلچسپ اور حیران کن میچ سے متعلق معلومات ہم اپنے قارئین کی نظر پیش کریں گے۔تو جناب یہ دلچسپ اور حیران کن واقعہ آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران خواتین کے ایک میچ میں پیش آیا جہاں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کوآخری اوور میں صرف 4 رنز درکار تھے۔لیکن تسمانیہ کی ویمن ٹیم نے آخری اوور میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ ایک رن سے جیت لیا، اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔تسمانیہ کی ٹیم نے آخری اوور کی ذمہ داری سارا کویٹی کو دو، سارا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف 4 رنز کا دفاع کیا بلکہ 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو میچ بھی ایک رن سے جتوا دیا۔