• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کا پنجاب پولیس شہداء کے بچوں کو خراج تحسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور قلندرزنے پاکستان سپر لیگ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں پنجاب پولیس کے شہداء کے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں، منیجر ثمین رانا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور قلندرز عاطف رانا نے شہداء کے بچوں کو سلام پیش کیا۔پیر کوقلندرز نے پولیس شہداء کے ان 50 بچوں کو پی ایس ایل 8 کا میچ دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔پولیس شہداء کے بچے عمران خان انکلوژر میں میچ دیکھا۔
اسپورٹس سے مزید