• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمرون نوری نے ریو ٹینس ٹائٹل جیت لیا

ریوڈی جنیرو (جنگ نیوز) برطانیہ کے کیمرون نوری نے عالمی نمبر دو ٹینس پلیئر کارلوس الکاریز کو اپ سیٹ شکست دے کر ریو اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ نوری نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کیااور گذشتہ ہفتے بیونس آئرس ٹینس ایونٹ کے فائنل میں اپنی شکست کا بدلہ لے لیا۔ یہ ان کا رواں برس پہلا اور مجموعی طور پر کیریئر کا پانچواں اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔
اسپورٹس سے مزید