کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں موبائل فون اور چرس قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ایس پی سریاب ڈویژن عدیل اکبر گجر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او شوکت جدون نےدیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر کے قبضے سے 510 گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا دوسری کارروائی میں دوران چیکنگ پیر محمد کے قبضے سے ایک رائفل 12 رانڈز برامد کرکے قبضے میں لے لئے ملزم پہلے بھی تھانہ کچلاک میں گرفتار رہ چکا ہے ملزم کلیم اللہ کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل موبائل فون برآمد کرکے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بمعہ 3 روند برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ایک اور کارروائی میں پولیس نے ملزمان محمد فیصل محمد طلحہ سے چھینا گیا موبائل برآمد کرکے پسٹل رانڈ اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔