پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پولیس کی جانب سے کوہاٹ میں وکیل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ایف آئی آر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے پشاور ہائیکورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کوہاٹ میں پولیس تھانہ جرمہ نے محمد جاوید ایڈوکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے اور جھوٹا مقدمہ درج کرنا پولیس کا حق نہیں پشاور ہائیکورٹ بار نے پولیس کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور ایف آئی آر منسوخ کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی۔