پشاور(جنگ نیوز) تحریک درویشاں کا ایک اجتماع ابدرہ بالا پشاور کی مرکزی حفانقاہ اشرفیہ عزیزیہ میں ہواجس میںخیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کے کثیر تعداد میں عقیدت مندشریک ہوئے قاری اور نعت خواں حضرات نے اپنی جادو اثر آوازوں سے مجمع کو ایسا مسحور کیا کہ سب جھوم اٹھے مغرب تا عشا علامہ طفیل کا بیان ہوا جس میں انہوں نے تفسیری علوم کے دریا بہائے خاص طور سے اپنی اس بات کو اجاگر کیا کہ برائی برائی کرنے والوں کی وجہ سے پھیلتی بلکہ نہ روکنے والوںکی وجہ سے پھیلی ہے اس لئے برائی کے سامنے دیوار بن جائیں۔ پروفیسر ریٹائرڈ سید مصنف شاہ کا ہوا اختتامی خطاب اور دعا ڈاکٹر فدا محمد سرپرست اعلیٰ کا تحریک درویشان کا ہوا۔