اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا یہ الزام دفن ہو گیا ہے کہ نگراں حکومت شفاف اور غیر جانبدار انتخابات نہیں کرا سکتی، گھڑی چور، فتنے جیت جائیں تو فتح کا جشن اور ہار جائیں تو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا اور الزامات لگاتے ہیں، 2018ءمیں این اے 193 میں مسلم لیگ (ن) کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا، گزشتہ روز پہلی مرتبہ اس حلقے سے 53 ہزار ووٹ حاصل کئے جس پر اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔