اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیر کو وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن کے رکن غوث بخش مہر کی جانب سے وزراء کےغیرملکی دوروں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات تحریری طور پر فراہم کی گئیں۔
تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ کابینہ میں سب سے زیادہ غیر ملکی دوروں اور اخراجات کے حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہیں جن کو اس حوالے سے اکثر وبیشتر تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے گوکہ زیادہ غیر ملکی دورے ان کے منصب کا تقاضہ ہے لیکن ان کا قومی اسمبلی کی اس دستاویز میں سرے سے ہی کوئی ذکر نہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپنے غیر ملکی دوروں اور اخراجات کے بارے میں اٹھائے جانے والے اعتراضات پر بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وہ تمام غیرملکی دوروں پر ہونے والے اخراجات ذاتی حیثیت میں خود برداشت کرتے ہیں۔