• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص جج مسلم لیگ ن کیخلاف ہر بینچ میں شامل ہوتے ہیں، احسن اقبال

نارووال(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مخصوص جج مسلم لیگ ن کیخلاف ہر بینچ میں شامل ہوتے ہیں،بلدیاتی ادارے 7ماہ تک بحال نہیں کیے گئے،سپریم کورت کےماتھے پر شکن نہیں آئی، سپریم کورٹ ملک کے اندر آئین اور انصاف کا ادارہ ہے، ماضی میں ہم نے دیکھا ہے کہ سپریم کورٹ نے کوئی ایسا فیصلہ دیا جس کے سیاسی اثرات ہوں، ملک کو نقصان پہنچا ہے ابھی بڑی حیرت ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال ہیں ،جب عثمان بزدار نے انکو برطرف کیا 7 مہینے تک سپریم کورٹ نے اپنے اس فیصلے کی خلاف ورزی کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔
اہم خبریں سے مزید