اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے الیکشن کمیشن فیصلہ کیخلاف احتجاج کیس کے ملزم تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کرنے اور آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنیکا حکم دیدیا، پیر کو اسد عمر کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے اور اسد عمر کی جانب سے باضابطہ تحریری درخواست جمع کرا دی جس میں اسد عمر کو مناسب سکیورٹی انتظامات کے تحت آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اسد عمر کی راجن پور جیل سے منتقلی مناسب انتظامات کی متقاضی ہے، عدالت اسد عمر کی ضمانت منظور کر چکی ہے انہیں پیش کیا جانا ہے ، ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایک غیر قانونی حکم کے ذریعے ایم پی او کے تحت اسد عمر کو راجن پور کی جیل میں قید کر رکھا ہے ، اسد عمر نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 23-A کے تحت انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔