کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور کے لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں بچھائی گئی نئی آسٹر وٹرف ناکارہ نکلی۔ ٹرف ایک ماہ بھی نہ ٹک سکی۔ ٹرف ڈالنے کی ذمہ داری 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے کی ہے مگر وفاق نے یہ ٹرف لگائی، ٹرف پر پانی اسپرے کرنے والے اسپرنکلرز بھی خراب ہیں ، جگہ جگہ سلوٹیں پڑگئیں ہیں جس پر کھیلنا کھلاڑیوں کیلئے خطرناک ہے۔کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن نے غیر معیاری ٹرف کو بچھانے کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بچھا ئی گئی ٹرف ناقص اور غیرمعیاری ہے جو ایک ماہ میں ہی خراب ہوگئی، کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ ٹرف کا تین ماہ کا کام ایک سال میں مکمل کیا گیا مگر وہ اس قدر ناقص ہے کہ ایک ماہ میں ہی اس کی حقیقت سامنے آگئی ۔