اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی طرف اچھا اقدام اٹھایا ہے‘سپریم کورٹ میں اختلافات ہیں تو فل کورٹ میٹنگ میں ججز اپنے معاملات مل بیٹھ کر طے کریں ‘مسلم لیگ (ن) ججز کو تقسیم کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے‘اب یہ ججز پر منحصر ہے کہ وہ تقسیم کا حصہ بنتے ہیں یا آئین کے تحفظ کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم مقدمہ ہے اور جسٹس منصور علی شاہ نے ایک موقع پر تجویز پیش کی کہ اتفاق رائے سے معاملہ حل ہونا چاہیے‘ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں سیاسی عمل کی طرف بڑھیں اور ہم اتفاق رائے سے الیکشن کرا سکیں لیکن جہاں مطالبات یہ ہوں کہ پہلے عمران خان گرفتار ہوں، انہیں مائنس (نااہل)کیا جائے گا اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے تمام رہنماں کو نااہل کیا جائے گا۔