اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف پیش ہوسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں؟ جب عدالتیں پیشی کیلئے منتوں پہ اتر آئیں گی ، تاریخ پہ تاریخ دیں گی تو ایسا تو ہوگا، ”گھڑی چور، توشہ خانہ چور پیش ہو“ کی آوازیں لگائی جاتی رہیں لیکن عمران خان غائب رہا۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت پوچھ رہی ہے کہ ملزم کہاں ہے؟ جواب ملا ”وقت کا نہیں بتا سکتے“عدالت پوچھ رہی ہے کہ ملزم کس وقت پیش ہوگا، جواب ملا ”عمران خان سے رابطہ نہیں ہو رہا“عدالت گھڑی چور کی حاضری کا پوچھتی رہی ، فارن ایجنٹ ضمانت کرانے بینکنگ کورٹ پر مہربانی کر رہا تھا،توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد ہونی ہے وہاں سے بھی یہ مفرور ہے، واہ بھئی واہ۔ نواز شریف بیٹی کے ہمراہ روز عدالت پیش ہوسکتا تھا تو عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ساتھ کیوں نہیں پیش ہو سکتا؟