• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موسمِ گرما میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر وافطار میں کوئی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے‘نیشنل ٹرانسمیشن ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) بورڈ کی ازسرنو تشکیل کی جائے، تھر۔مٹیاری ٹرانسمیشن لائن منصوبہ کو بروقت مکمل نہ کرنے کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے، سرکاری عمارتوں کو سولرپر منتقل کرنے کے منصوبہ کی رفتار تیز کی جائے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رواں سال موسمِ گرما میں بجلی کی فراہمی اور پاور سیکٹر کے مختلف منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور منصوبے کی تکمیل معینہ مدت میں یقینی بنائی جائے گی. مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری کے متعلق مجوزہ پالیسی آئندہ ہفتے کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کر دی جائے گی. اسی طرح الیکٹرک بائیکس کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے پالیسی بھی حتمی مراحل میں ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید