• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل بھرو تحریک، اسد عمر کی رہائی کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

کراچی (نیوز ڈیسک) جیل بھرو تحریک میں لاہور سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر، عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، اعظم سواتی کے علاوہ ڈاکٹر مراد راس، جان مدنی، اعطم نیازی اور احسان ڈوگر کی بازیابی کیلئے بھی درخواستیں دائر کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کیلئے جمعے کا دن مقرر کر دیا ہے۔ زین قریشی کی جانب سے والد شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرانے کیلئے درخواست دائر کر گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، شاہ محمود کو کل حراست میں لیا گیا لیکن نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کہاں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری نے دائر کی ہے، درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اور سی سی پی او نے تحریک انصاف کے قائدین کو گرفتار کیا، قائدین کو مال روڈ سے پکڑ کر پہلے کیمپ جیل، پھر کوٹ لکھپت جیل لے جایا گیا، قائدین کو کھانا اور دوائیاں بھی فراہم نہیں کرنے دی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید