کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کے کشتی حادثہ میں جاں بحق پر افسوس کا اظہار کیاہے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ انہیں افسوسناک حادثہ میں شاہدہ رضا سمیت دیگر پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ ہوا مرحومہ نے ہاکی میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ۔