کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے انگلش کرکٹر سیم بلنگز نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میرا پہلا فرنچائز ٹورنا منٹ ہے، پی ایس ایل ون اور ٹو اسلام آباد کی طرف سے کھیلا، اب لاہور قلندرز نے مجھے ایک بہت اچھا موقع دیا ہے کہ پاکستان آکر کھیلوں، لاہور کے شاندار کراؤڈکے سامنے ہمارے دونوں میچز بڑے اچھے رہے ہیں جو سپورٹ ہمیں مل رہی ہے اس کا جواب نہیں ، مجھےیہاں کھیل کر گیم کے بارے میں سیکھنے کا مزید موقع ملے گا۔ ماڈرن ڈے کرکٹر کو ہر طرح کی کنڈیشنز میں جلد ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے۔ سیم بلنگز نے کہا کہ میں گزشتہ نومبر سے کرکٹ کے لیے گھر سے باہر ہوں، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے بعد ایک ہفتے کے لیے گھر گیا ،فیملی کو دیکھا اور تازہ دم ہوا اور پھر پی ایس ایل کے لیے فلائٹ لی۔ شاہین آفریدی، حارث رؤف ، راشد خان اور فخر زمان جیسے کھلاڑیوں کی ٹیم کا حصہ بننے پر اچھا لگ رہا ہے۔