• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا جیل بھرو تحریک کا مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوچکا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین شکن فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین اور قانون کا مذاق ہوگا۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”او بھائی ! کون سی جیل بھرو تحریک؟ مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا، تحریک اب شروع ہوگی جب تم جرائم پر جیل جاؤ گے۔“ انہوں نے کہا کہ آئین کا تحفظ عمران خان کا فرض تھا، جب عمران خان نے عالمی سازش کے جھوٹ سے صدر، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سے آئین شکنی کروائی۔
اہم خبریں سے مزید