اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خواتین ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا اہم حصہ ہیں، آئین ہر پاکستانی خاتون کو تمام بنیادی حقوق کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اقوام متحدہ کی خواتین کی کنٹری نمائندہ شرمیلا رسول سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نےکہا دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی شناختی کارڈ کے اجراء میں مشکلات کو دور کرنے کے لیے وہ چیئرمین نادرا سے ملاقات کریں گے۔کن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے کہا کہ وویمن پارلیمانی کاکس خواتین کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک متفقہ منشور جاری کرے گی۔ شرمیلا رسول نےکہا کہ پاکستان میں اقوام متحدہ خاص طور پر ملازمت اور معاشی آزادی کے شعبے میں پاکستانی خواتین کی حمایت جاری رکھے گی۔