کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی پچاس سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم جمعے کو کراچی سے جنوبی افریقا روانہ ہورہی ہے جہاں وہ چھ سے 20مارچ تک ویٹرنز ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا،بھارت،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز، سری لنکا،زمبابوے، ویلز، کینیڈا،امریکا، متحدہ عرب امارات اورنمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم میں ظہور الٰہی( کپتان ) ، جعفر قریشی (نائب کپتان)، اظہر خان،احمد حیات، محمد حفیظ، جمشید علی، نعیم طیب، مظہر حسین، خالد حسین، محمد جاوید، نفیس علی خان، ریحان روف،فواد عتیق باری، آصف ہمایوں، امتیاز احمد، محمد رؤف اور عامر سبزواری شامل ہیں۔