اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پررد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔ڈھٹائی دیکھو جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نیاس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا اور ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جوتمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو! چپ کر کے بیٹھ جاؤ!۔انہوںنے کہاکہ اوراس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جو تمہیں چار سال تک پالتے رہے، اورعدلیہ میں ان اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی جن پر تم اب بھروسہ کر رہے ہو، انشاء اللّہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔