• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4سال معیشت کو آگ لگانے والا آج تنقید کر رہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال سے پاکستانی معیشت کو اپنے ہاتھوں سے آگ لگانے والا آج تنقید کر رہا ہے، 2016 میں عمرانی منصوبے کا آغاز ملک کیخلاف سازش کی شروعات تھی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں آئینی و سیاسی عدم استحکام پیدا کیا، 6.2 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو زوال پذیر کیا، 3 فیصد مہنگائی کی شرح اور بے روزگاری میں اضافہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں مالی سال14-2013 سے 18-2017تک پانچ سالوں پر محیط اقتصادی اشاریوں کے مقابلے میں تحریک انصاف کے19-2018سے 22-2021 تک (چار سالوں) کے اقتصادی اشاریوں کا تقابلی جائزہ بھی شیئر کیا۔ 
اہم خبریں سے مزید