• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ صحافیوں کیلئے ابتدائی طبی امداد کی تربیت کا اہتمام

پشاور (جنگ نیوز)سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹیو ز(سی پی ڈی آئی) کے زیر اہتمام پشاور کے صحافیوں کےلئے ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 کے ماہرین نے ابتدائی طبی امداد کے بارے میں صحافیوں کو ٹریننگ دی ۔اس موقع پر سی پی ڈی آئی کے پروجیکٹ منیجر نور عالم خان نے شرکاء کو کہاکہ ابتدائی طبی امداد اور زندگی بچانے کی بنیادی مہارتوں کے انتظام کے لئے صحافیوں کا علم اور صلاحیتیں محدود ہیں چونکہ خیبر پختونخوا کا زیادہ تر حصہ تنازعات سے بھرا ہوا ہے جہاں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو مختلف نوعیت کے خطرات لاحق رہتے ہیں اسلئے خیبر پختونخوا کے صحافیوں کے لئے ابتدائی طبی امداد اور زندگی بچانے کی بنیادی مہارتیں فراہم کرنے کی ضرورت پہلے سے زیادہ اہم ہے ۔ ورکشاپ کا اصل مقصد زخمی ہونے کی صورت میں میڈیا کے پیشے سے وابستہ افراد کی ابتدائی طبی امداد کی مہارت کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ خود کو اور دیگر زخمی ساتھیوں کو مدد فراہم کرسکیں ۔ریسکیو 1122 کے ٹرینرز نے خون کے شدید بہاؤ کو روکنے، فریکچر کے تدابیر اور اہم جسمانی علامتیں ،مصنوعی سانس جبکہ دل کی دھڑکن بحال کرنے کا طریقہ جیسے عنوانات پر شرکاء کو تفصیل بریفنگ اور ٹریننگ دی ۔اس دوران شرکاء نے ہر تکنیک کو عملی طور پر سیکھا ۔آخر میں میڈیا کے نمائندوں میں طبی امداد سے متعلق اشیاء یعنی فرسٹ ایڈ کٹس اور اسناد تقسیم کی گئیں ۔ اس کے علاؤہ پریس کلب میں موجود صحافیوں کےلئے ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے آگاہی پوسٹرز اور بروشرز بھی شرکاء کو دیئے گئے تاکہ باقی صحافی بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔
پشاور سے مزید