• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل وارمنگ اثرات سے کوئی بھی ملک محفوظ نہیں‘ کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ‘ خبر نگار خصوصی) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے گورنمنٹ وقار النساء کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کے احاطہ میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس مہم میں پی ایچ اے‘ محکمہ جنگلات اور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے کالجز میں 16ہزار پودے لگائے جائینگے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی‘ پرنسپل زاہدہ پروین‘ اطہر قبیم‘ سیکرٹری ایچ ای سی پنجاب جاوید اختر محمود‘ ڈی جی پی ایچ اے ذینیہا ہمایوں‘ صدر چیمبر ثاقب رفیق اور دیگر موجود تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات سے کوئی بھی ملک محفوظ نہیں۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ شجر سے محبت انسانیت سے محبت ہے کیونکہ درخت آکسیجن مہیا کر کے ہماری زیست کا سامان پیدا کرتے ہیں۔