کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ ،جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ اور دیگر کابینہ ارکان نے کہاہےکہ پشتون سیاسی قائدین قائدِ اعظم یونیورسٹی میں بلوچ اور پشتون طلباء کے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑے کے معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ایک بیان میں انہوں نےکہاہےکہ بلوچ اورپشتون برادر اقوام ہیں اور دونوں اقوام ظلم جبر اور محکومی کا شکار ہیں آپس میں ایک دوسرے سے الجھنا غیر مناسب عمل ہے اور تمام پشتون بلوچ قائدین کو چاہیےکہ وہ قائد اعظم یونیورسٹی کے مسئلے کو مل بیٹھ کر حل کریں اور بلوچ، پشتون اور محکوم اقوام کے طلبا کو چاہیے کہ وہ آپس میں الجھنے کے بجائے ملکر ظلم جبر نا انصافی کے خلاف مشترکہ بنیادی قومی جمہوری اور سیاسی حقوق دلانے کیلئے مشترکہ سیاسی جدوجہد کریں۔