راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پی ایس ایل کے دوران خواتین کے نمائشی میچ میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی۔پی سی بی نے انگلینڈ، جنوبی افریقا، آئرلینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیمی بیماؤنٹ، ڈانی ویاٹ اور لارین وینفیلڈ ہل کی میچز میں شرکت کا امکان ہے، جنوبی افریقا کی لاورا وولوارڈٹ، آئرلینڈ کی لاورا ڈینلی بھی پی سی بی سے رابطے میں ہیں۔ بنگلہ دیش کی جہاں آرا عالم ، سری لنکا کی چماری اتاپتو اور نیوزی لینڈ کی لی تاہوہو بھی شریک ہوں گی۔ پی سی بی نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس اور آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف کو لانے کیلئے بھی کوششوں میں مصروف ہے، خواتین کے نمائشی میچز آٹھ، دس اور گیارہ مارچ کو راولپنڈی میں ہوں گے۔ یہ نمائشی میچز پاکستان سپر لیگ مقابلوں کے ساتھ ہوں گے۔