• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن انکوائری حکومتی کمیٹی کا اجلاس 8 مارچ کو

کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کی چھان بین کرنے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس 8 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، کمیٹی کے ارکان میں سابق کپتان اختر رسول، اصلاح الدین، شہناز شیخ شامل ہیں ، کمیٹی کو کام مکمل کرنےلینے کے لیے 60 دن کا وقت دیا گیا ہے، ارکان اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ فیڈریشن نے 2010 اور پھر 2015 میں آئین کے مطابق کام کیا ہے یا نہیں۔ یہ بات حیرت انگیز ہے کہ پی ایس بی اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت ہاکی فیڈریشن کو ڈی نوٹی فائی کرچکی ہے، تاہم چھ ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود فیڈریشن کو نہ تو تسلیم کیا جارہا ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی قسم کا تعاون کیا جارہا ہے۔