گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) صدرڈسٹرکٹ بار کی قیادت میں 50 وکلاء کا تھانے پر حملہ، پتنگ بازی ، کارسرکار میں مداخلت کے 4ملزم ساتھیوں کوچھڑا لیا، تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے محلہ اسلام آبادگلی نمبر 19 میں پولیس نے پتنگ بازی کرنے پر ایک نوجوان فیضان کو حراست میں لیا تو اسے چھڑانے کیلئے تین وکلاء رانا احسن، نوید احمد، شیخ عثمان موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے پولیس کے مطابق کانسٹیبل ریاض کی شرٹ کا بٹن توڑ دیا ، ہاتھا پائی ،گالی گلوچ کی اور ملزم چھڑانے کی کوشش کی تاہم پولیس انہیں تھانے لے آئی اور ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔