لاہور،ساہیوال(نمائندگان جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پر پی ٹی آئی کے پنجاب بھر سے 320رہنمااور حسن آؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے صوبائی حکومت اور فریقین سے 7 مارچ کو جواب طلب کرلیا، گرفتارکارکنوں پرفوجداری مقدمات ، دوسرے اضلاع منتقلی کیخلاف درخواستیں بھی نمٹا دی گئیں،درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنرز کو نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، صوبائی کابینہ ہی احکامات جاری کرسکتی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ تحریک انصاف کے گرفتار رہنمااور حسن آؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم دے۔ادھرلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان پر فوجداری مقدمات اور دوسرے اضلاع منتقلی کے خلاف درخواستیں نمٹا دیں۔جبکہ ملتان ہائی کورٹ بنچ نےبھی 15قائدین کی نظر بندی کے احکامات کو منسوخ کرکے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔