کوئٹہ(پ ر) بی این پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے کن ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے سریاب مل میں پارٹی کے ساتھی منور حسین لانگو کے رہائش گاہ پر پولیس کے بلاجواز چھاپے چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی اورخوف وہراس پھیلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سیاسی کارکنوں کے گھروں چھاپوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو اگر کسی کی گرفتاری مطلوب ہو یا کسی کے خلاف کوئی الزام یا ایف آئی آر درج بھی ہو تب بھی ایسے اقدامات سے گریز کیاجائے منور حسین لانگو بی این پی کا فعال کارکن ہے اس کے ساتھ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔